Advertisement

ٹرمپ کی انتظامیہ کا سفری پابندیوں کا دائرہ مزید 36 ممالک تک بڑھانے پر غور

اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ 12 ممالک کے شہریوں پر امریکا داخلے پر پابندی عائد کر چکی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 گھنٹے قبل پر جون 16 2025، 8:26 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ کی انتظامیہ کا سفری پابندیوں کا دائرہ مزید 36 ممالک تک بڑھانے پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکا میں داخلے پر عائد سفری پابندیوں کا دائرہ مزید 36 ممالک تک بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل اسی ماہ ٹرمپ انتظامیہ 12 ممالک کے شہریوں پر امریکا داخلے پر پابندی عائد کر چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ایک خفیہ کیبل کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ یہ ممکنہ اقدام صدر ٹرمپ کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مہم کا اگلا مرحلہ ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق اس نئی پالیسی کے تحت جن ممالک کو پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے ان میں 25 افریقی ممالک شامل ہیں، جن میں امریکا کے قریبی اتحادی مصر اور جیبوتی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کیریبین، وسطی ایشیا اور بحرالکاہل کے جزائر بھی ممکنہ طور پر متاثر ہوں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متعدد ممالک کے شہریوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جو ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود امریکا میں مقیم ہے جبکہ بعض شہریوں کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ امریکا مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

محکمہ خارجہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کی زد میں آنے والے ممالک کو 60 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ امریکی شرائط کو پورا کریں اور غیر قانونی امیگریشن پر قابو پائیں۔

یادداشت میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اگر کوئی ملک تیسرے ملک کے شہریوں کو واپس قبول کرنے پر رضامند ہو جاتا ہے تو امریکا اس پر عائد ویزا پابندیاں نرم کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امریکی شہریوں کو غیر ملکی دہشت گردوں اور قومی سلامتی کے دیگر خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی اس نئی مجوزہ پالیسی پر انسانی حقوق کے اداروں، تارکین وطن کے حمایتی گروہوں اور بعض عالمی حکومتوں کی جانب سے شدید ردعمل کا امکان ہے۔

Advertisement
 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان،100 انڈیکس 700 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان،100 انڈیکس 700 پوائنٹس کا اضافہ

  • 3 hours ago
ایف آئی اے کی کارروائی،یونان کشتی حادثے میں ملوث مزید دو ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی،یونان کشتی حادثے میں ملوث مزید دو ملزمان گرفتار

  • an hour ago
کراچی میں ہزاروں والدین کا بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار

کراچی میں ہزاروں والدین کا بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار

  • an hour ago
تل ابیب: ایرانی میزائل حملے میں نقصان پہنچنے کے بعدامریکی سفارتخانہ بند کر دیا گیا

تل ابیب: ایرانی میزائل حملے میں نقصان پہنچنے کے بعدامریکی سفارتخانہ بند کر دیا گیا

  • 41 minutes ago
سیکیورٹی فورسز کی پشاور اور شمالی وزیر ستان میں کارروائیاں،5 خارجی دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی پشاور اور شمالی وزیر ستان میں کارروائیاں،5 خارجی دہشت گرد ہلاک

  • 7 minutes ago
قلات اور مچھ میں دھماکے، سکیورٹی فورسز اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا

قلات اور مچھ میں دھماکے، سکیورٹی فورسز اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا

  • 2 hours ago
پنجاب کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے

پنجاب کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے

  • 8 minutes ago
برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سربراہ مقرر

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سربراہ مقرر

  • 33 minutes ago
ایران نے  موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو  پھانسی دے دی

ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی

  • 3 hours ago
کراچی ایئرپورٹ پرخودکش حملےکا حتمی چالان عدالت میں پیش

کراچی ایئرپورٹ پرخودکش حملےکا حتمی چالان عدالت میں پیش

  • 17 minutes ago
امریکی صدرنے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا

امریکی صدرنے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا

  • 5 hours ago
سعودی حکام کا عمرہ کے خواہشمند افراد کیلئے نئی سخت پالیسی نافذ کرنے کا اعلان

سعودی حکام کا عمرہ کے خواہشمند افراد کیلئے نئی سخت پالیسی نافذ کرنے کا اعلان

  • 3 hours ago
Advertisement