سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام
غیر جانبدارانہ خبروں کی اشاعت صحافت کی بنیاد ہے اور غیر تصدیق شدہ خبروں کی ترسیل کو روکنا ہر صحافی کا فرض ہے،وزیر اعظم


اسلام آباد:آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں صحافت کی اہمیت، سچائی اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں اور صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ ڈس انفارمیشن جمہوری مکالمے کو مسخ کر رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غیر ذمہ دارانہ استعمال بھی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو دنیا بھر میں ہراسانی اور دباؤ کا سامنا ہے، اس لیے ان کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانا ضروری ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19 آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے اور احتساب و شفافیت کے لیے آزاد صحافت ناگزیر ہے،انہوں نے زور دیا کہ صحافت میں درستگی کو ترجیح دی جائے، عوام جھوٹ کو مسترد کریں اور سچ کا ساتھ دیں، جبکہ پاکستان کے خلاف منظم جھوٹی مہمات کا بھی مقابلہ کیا جائے۔
وزیر اعظم کا بیان
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غیر جانبدارانہ خبروں کی اشاعت صحافت کی بنیاد ہے اور غیر تصدیق شدہ خبروں کی ترسیل کو روکنا ہر صحافی کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ایک باوقار اور سازگار ماحول کے حقدار ہیں اور میڈیا کا منظرنامہ تیزی سے جدت اختیار کر رہا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں کشیدگی کے دیرپا حل کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے اہم مواقع پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلط معلومات کا تدارک کیا اور قومی بیانیے کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل



