رحیم یارخان: نامعلوم مشتعل افراد سینئر پاکستانی اداکار راشد محمود پر تشدد ، قیمتی سامان چھین لیا
تشدد کرنے والے زبردستی مجھے اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے، تاہم وہاں پر موجود ایک شخص نے میری جان بخشی کرائی اور پولیس کو اطلاع دی،اداکار


پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں نامعلوم مشتعل افراد نے شیخ خلیفہ برج کے مقام پر سینئر پاکستانی اداکار راشد محمود کو تشدد کا نشانہ بناکر ان سے قیمتی سامان چھین لیا۔
سینئر اداکار نے راجن پور سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو لینے جارہے تھے کہ اس دوران رحیم یارخان جاتے ہوئے موٹروے انٹرچینج سے راستہ بھٹک کر شیخ خلیفہ برج پہنچ گئے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ایک موٹرسائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرائی جس پر اہل علاقہ نے مجھے مارا اور قیمتی سامان سمیت شناختی کارڈ تک چھین لیا۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل اتنی تیزی سے ان کی گاڑی سے ٹکرائی کہ وہ بھی خوفزدہ ہو گئے تھے اور حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار تمام افراد ایک جانب جا گرے، مگر کسی کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔
راشد محمود نے کہا کہ تشدد کرنے والے زبردستی مجھے اپنے ساتھ لے جانا چاہتے تھے، تاہم وہاں پر موجود ایک شخص نے میری جان بخشی کرائی اور پولیس کو اطلاع دی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگاکہ تشدد کرنے والے افراد کچے کے ڈاکو ہیں اور قصور بھی ان کا تھا اور مجھے الٹا مارنا شروع کردیا۔
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل








