Advertisement
پاکستان

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

سنتِ ابراہیمی کی یاد میں لاکھوں مسلمان نماز عید ادا کرنے کے بعد قربانی کی عبادت میں مصروف ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 7th 2025, 8:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ سنتِ ابراہیمی کی یاد میں لاکھوں مسلمان نماز عید ادا کرنے کے بعد قربانی کی عبادت میں مصروف ہیں۔

صبح کا آغاز نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات سے ہوا، جو مساجد، عید گاہوں، امام بارگاہوں اور کھلے میدانوں میں منعقد کیے گئے۔

اسلام آباد میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ شاہ فیصل مسجد سمیت شہر کی مختلف مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں میں نمازِ عید کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ نماز کے اختتام پر افواجِ پاکستان، قومی سلامتی، اور ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبے بھر میں اسپیشل پولیس، کیو آر ایف ٹیمیں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ لاہور میں نماز عید کے 5 ہزار سے زائد اجتماعات کی سکیورٹی پر 6 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں پہلے روز 180 جانوروں کی قربانی کا آغاز ہو گیا ہے، دوسرے دن 100 جانور قربان کیے جائیں اور مجموعی طور پر 300 جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔

راولپنڈی ضلع بھر میں 604 مساجد ، 72 امام بارگاہوں اور 62 کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات.منعقد ہوئے، جبکہ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کے 2700 آفیسر اور جوان نماز عید کے اجتماعات کو سیکورٹی کی فراہمی پر معمور تھے۔

پشاور میں مرکزی عید گاہ چارسدہ روذ سمیت عید الاضحیٰ کی نماز کے متعدد چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔کراچی میں گرومندر پر واقع سبیل والی مسجد میں نماز عید ادا کی گئی، جہاں مولانا منیب کشمیری نے نماز کی امامت کی۔

اس موقع پر علمائے کرام نے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ کی قربانی کی روح اور فلسفے پر روشنی ڈالی، اور امت مسلمہ کے اتحاد، وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نمازعید کی ادائیگی کے بعد عالم اسلام کی سربلندی، ملکی ترقی و خوشحالی، فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے لیےدعائیں کی گئیں۔ حیدرآباد و گردونواح میں عید الضحی مذہبی جوش و جزبے سے منائی جا رہی ہے، شہر بھر میں نماز عید کے ایک ہزار سے زائد چھوٹے و بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

نماز عید کے بعد شہریوں نے قبرستانوں میں جا کر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جس کے بعد گائیں۔ بچھڑوں اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔                                

نماز عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں تین روز تک لاکھوں افراد جانوروں کی قربانی کریں گے، جو سنتِ ابراہیمی کی یاد اور اللہ کی رضا کی علامت ہے۔

قربانی کے بعد لوگ قربانی کے بعد گوشت غرباء و مساکین میں تقسیم کر رہے ہیں تاکہ عید کی خوشیاں سب کے ساتھ بانٹی جا سکیں۔

صفائی و ستھرائی کے حوالے سے میونسپل اداروں نے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے۔ قربانی کی آلائشیں اور کچرا بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ صفائی کے نظام کو مؤثر رکھا جا سکے۔

Advertisement
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش

پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش

  • 6 hours ago
گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

  • 4 hours ago
ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

  • a day ago
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا

  • a day ago
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

  • a day ago
تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ

  • a day ago
نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

  • 4 hours ago
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

  • 6 hours ago
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

  • 4 hours ago
ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف

  • a day ago
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

  • an hour ago
Advertisement