Advertisement
پاکستان

ثناء یوسف قتل کیس : دوران قتل اسکی پھوپھو نے کیا دیکھا؟

سید یوسف حسن کےمطابق ’میری بہن بھی اس لڑکے کو ڈاکو سمجھ کر اس کے پیچھے بھاگی، اس وقت تک وہ نہیں جانتی تھی کہ   ثناء کو  گولیاں  لگ چکی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 ماہ قبل پر جون 5 2025، 4:49 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ثناء یوسف  قتل کیس :  دوران قتل اسکی پھوپھو نے کیا دیکھا؟

اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد نے اپنی بیٹی کے قتل سے متعلق نئے انکشافات کر دیے ۔

قتل کی واردات اور ملزم کی گرفتاری :

2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف ‘کاکا’ نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کے جواب میں مسلسل ‘نا’ سننے کے بعد ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا تھا ۔

ثناء یوسف کے قتل کے بعد ان کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ثناءکے والد کے انکشافات :

چترال میں موجود سید یوسف حسن نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )  کو دیے گئے انٹرویو میں  بتایا کہ قتل سے کچھ دیر قبل ثناء نے والدہ کو یہ کہہ کر مارکیٹ بھیجا تھا کہ عید آ رہی ہے  کپڑے دھونے ہیں، آپ مارکیٹ جاکر سرف لادیں جس کے بعد قاتل نے اسی موقع سے فائدہ اٹھایا اور گھر کے اندر گھس کر ثناء کو گولیاں مار کر چلاگیا۔

سید یوسف حسن نےواقعے کی عینی شاہد اورثناء کی پھوپھو جو قتل کے وقت گھر میں موجود تھیں ان کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قاتل گھرمیں کیسے داخل ہوا اس حوالے سےکچھ نہیں معلوم لیکن اس وقت ان کے  گھر میں کوئی مردموجود نہیں تھا ۔

کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس : نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کر دیا
 
ثناء کے والد نے بتایا کہ ’ گھر میں گھستےہی یہ لڑکا ثناء کےکمرے میں داخل ہوگیا، قتل کے وقت میری چھوٹی بہن بھی گھر پر موجود تھیں، فائرنگ کی آواز سے اسےمحسوس ہواجیسےکوئی غبارہ پھٹا ہو، اس آواز کو سنتے ہی بہن ثناء کے کمرے کی طرف بھاگی تواس لڑکے کو  ثناء کےکمرے سےنکلتے دیکھا جب میری بہن نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس لڑکے نے میری بہن پر بھی پستول تان لی لیکن جب پستول نہیں چلی تو  لڑکا وہاں سے  بھاگ نکلا ‘ ۔

سید یوسف حسن کےمطابق ’میری بہن بھی اس لڑکے کو ڈاکو سمجھ کر اس کے پیچھے بھاگی، اس وقت تک وہ نہیں جانتی تھی کہ   ثناء کو  گولیاں  لگ چکی ہیں ،اس لڑکے کے بھاگ جانے کے بعد میری بہن کو گھر جاکر پتا چلاکہ ثنا کو گولیاں لگی ہیں جس کے بعد اسے اسپتال پہنچایا گیا‘۔

ثناء کے والد نےمزید بتایا کہ ’میں اس دن  گھر پر موجود نہیں تھا لیکن گھر کے نزدیک ہی ایک دوست کے پاس بیٹھا  تھا جب دوست کو  کال آئی اور اس نےمجھے بتایا کہ ایک  ایمرجنسی ہو گئی ہےجس کےبعد میری  اہلیہ نےبھی مجھے کال کرکے ساری صورتحال بتائی،  میں بھی اسپتال پہنچا تو پتا چلا کہ ثناء انتقال کرگئی ہے۔

Advertisement
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 33 منٹ قبل
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 2 گھنٹے قبل
بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے  خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت

  • 21 گھنٹے قبل
ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ

پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ

پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ

  • 3 گھنٹے قبل
 بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ

 بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ

  • 3 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 3 گھنٹے قبل
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 2 گھنٹے قبل
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 2 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement