باکو: ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی آذربائیجان یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت
ڈاکٹر ظہیر نے حالیہ پاک-بھارت تنازعے کے دوران پاکستان کی غیر مشروط اور مستقل حمایت پر آذربائیجان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


باکو: پنجاب یونیورسٹی کےشعبہ فلم اور براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے حال ہی میں آذربائیجان یونیورسٹی، باکو میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان کے میڈیا منظرنامے پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا اور ایک تعلیمی سیشن کی صدارت بھی کی۔
ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو کانفرنس کی اختتامی تقریب میں خصوصی طور پر خطاب کے لیے بھی مدعو کیا گیا اگرچہ اس تقریب میں صرف آذربائیجان یونیورسٹی کی ریکٹر کو خطاب کرنا تھا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظہیر نے حالیہ پاک-بھارت تنازعے کے دوران پاکستان کی غیر مشروط اور مستقل حمایت پر آذربائیجان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے یہ جذبات حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے پیش کیے۔ریکٹر نے ان کے کلمات کو سراہا اور آرمینیا کے مسئلے پر آذربائیجان کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر ظہیر اور ریکٹر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے مستقبل قریب میں تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پنجاب یونیورسٹی اور آذربائیجان یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو آذربائیجان دیلر یونیورسٹی کے پاکستان کلچرل سینٹر میں بھی مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے یونیورسٹی آف دی پنجاب اور فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور تعلیمی و ثقافتی تبادلے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 days ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 days ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 days ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 days ago

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 days ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 days ago

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 days ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 days ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 days ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 days ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 days ago




.jpeg&w=3840&q=75)
