راولپنڈی پریس کلب میں ڈرامہ " خالی اسٹیج " پیش ، شائقین نے ڈرامہ کو بہترین قرار دے دیا
عاصمہ بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لیے پڑھے لکھے افراد کی کثیر تعداد امڈ آتی تھی۔پہلے وقت میں اسٹیج ڈراموں میں ایک سبق ہوا کرتا تھا

راولپنڈی پریس کلب میں ڈرامہ " خالی اسٹیج " پیش کیا گیا۔ شائقین نے ڈرامہ کو بہترین قرار دے دیا ۔
ڈولفن کمیونیکیشن کی پروڈکشن میں بننے والے اس ڈرامہ کو سی ای او ڈولفن کمیونیکیشن عاصمہ بٹ نے ڈائریکٹ کیا ،شائقین نے ایک مرتبہ پھر بہترین موضوع کے انتخاب پر عاصمہ بٹ اور ان کی ٹیم کو خوب داد دی ،پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
عاصمہ بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لیے پڑھے لکھے افراد کی کثیر تعداد امڈ آتی تھی۔پہلے وقت میں اسٹیج ڈراموں میں ایک سبق ہوا کرتا تھا۔
جس میں معاشرتی برائیوں کو نہ صرف اجاگر کیا جاتا تھا ،بلکہ اصلاح بھی کی جاتی تھی۔ان تمام محرکات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے یہ ڈرامہ عوام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ وقار عظیم کے لکھے اس ڈرامے میں اداکار کلیم خان،جھلک علی،نور،عمران رشدی،شازیہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سیاسی رہنما خالد سعید بٹ،شیخ تنویر،نعیم گل پاشا، شکیل اعوان نے خصوصی شرکت کی۔

لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق
- 2 days ago
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم
- a day ago
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
- a day ago
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز
- a day ago
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا
- a day ago
دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے
- 4 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 hours ago
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 4 hours ago
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک
- a day ago









