نامور گلوکار عدنان دھول اور نتاشا نورانی کی آواز میں خوبصورت گانا ''چن پیچھے'' ریلیز
اس گانے کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے ، گلوکار عدنان دھول اور نتاشا نورانی کی پرفارمنس کا بھی خوب چرچا کیا جارہا ہے ۔


ویب ڈیسک: (شوبز رپورٹر سے) پاکستان کے نامور گلوکار عدنان دھول اور نتاشا نورانی کی آواز میں خوبصورت گانا ''چن پیچھے'' ریلیز کر دیا گیا جس کو میوزک لوورز کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
گانے کو میوزک پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر لاکھوں افرادیکھ چکے ہیں ،اس گانے کو پاکستان کی تاریخی کامیاب فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" میں ٹائٹل سونگ کے طور پر پیش کیا گیا تھا جسے اب ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں ریمیک کرتے ہوئے نامور ہدایتکار پروڈیوسر بلال لاشاری نے بہت ہی خوبصورت انداز میں عکسبند کیا ہے۔
اس گانے کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خاصی پذیرائی حاصل ہورہی ہے جبکہ گلوکار عدنان دھول اور نتاشا نورانی کی زبردست پرفارمنس کا بھی خوب چرچا کیا جارہا ہے ۔
میوزک حلقوں کی جانب دی لیجنڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بلال لاشاری کے کام کو خوب سراہا جارہا ہے اس ویڈیو گانے کو صرف انسٹاگرام پر دیکھتے والوں کی تعداددو کروڑ سے زیادہ پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی لاکھوں کی تعداد میں میوزک لوورز اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔
دوسری جانب ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو شائقین موسیقی کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے میوزک لوورز کا کہنا ہے کہ اتنے شاندار گلوکاروں کے ساتھ اچھا میوزک سننے اور بہترین ویڈیوز دیکھئے کو مل رہی ہے۔
شائقین موسیقی کی بڑی تعداد ان گانوں کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کر رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ اس کو نامور ہدایتکار بلال لاشاری پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہے جبکہ نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت ان کی کو پروڈیوسر ہیں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل







