Advertisement

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے

انہوںنے جارج فورمین کو ناک آؤٹ کرکے 32 سال کی عمر میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، انکو کنگ آف باکسنگ کا خطاب بھی دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 3rd 2025, 3:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے۔
محمدعلی کلے 17جنوری1942کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں پیدا ہوئے اور ان کا نام کلے رکھا گیا۔
انہوںنے 1964ء میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کر لیا، اس تبدیلی نے ان کی زندگی میں ایک نیا موڑ پیدا کیا، وہ اپنے اصولوں کے لئے کھڑے رہنے اور انسانیت کی خدمت کرنے کے جذبے کے باعث دنیا بھر میں احترام کی نظر سے دیکھے گئے۔
 مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد محمد علی کلے ہمیشہ نماز کی ادائیگی کے بعد ہی رنگ میں اترتے تھے۔انہوں نے 29 اکتوبر 1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔
عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی نے کیریئر میں 61 فائٹس میں حصہ لیا اور 56 میں کامیابی حاصل کی، محمد علی نے 1964ء میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دیکر بے پناہ شہرت حاصل کی۔
انہوںنے جارج فورمین کو ناک آؤٹ کرکے 32 سال کی عمر میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، لیجنڈ باکسر کو ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے کنگ آف باکسنگ کا خطاب بھی دیا گیا۔


1967ء میں انہوں نے ویتنام جنگ میں شرکت سے انکار کیا، جس کی وجہ سے ان کا ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل چھین لیا گیا اور انہیں باکسنگ سے عارضی طور پر محروم ہونا پڑا لیکن ان کے غیر متزلزل مؤقف نے انہیں انسانی حقوق کے لئے ایک علامت بنا دیا۔
ان کی زندگی کا آخری دور پارکنسن کے مرض سے متاثر رہا لیکن اس بیماری نے ان کی روحانی طاقت اور انسانیت کے لئے محبت کو کبھی کمزور نہیں کیا، محمد علی 3 جون 2016ء کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے مگر ان کی یادیں اور نظریات آج بھی زندہ ہیں۔

Advertisement