Advertisement
تجارت

بھارتی حملے بے اثر،غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

بڑھتی ہوئی غیرملکی سرمایہ کاری سےپاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر May 31st 2025, 5:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی حملے بے اثر،غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں پہلے کی نسبت غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے ،ایس آئی ایف سی کےتعاون سےپاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بےاثر ہوگئے ہیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر بہتری آئی ہے۔

چین کی جانب سےتوانائی،انفرااسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اورصنعتی شعبوں میں ایک ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

امریکی اوربرطانوی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، امریکی سرمایہ کاری 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر،جب کہ برطانوی سرمایہ کاری 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ 


بڑھتی ہوئی غیرملکی سرمایہ کاری سےپاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔


یاد رہےکہ معرکہ حق کے تحت آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح کےبعد بھارت کی جانب سےعالمی سطح پر پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا تھا، تاہم سفارتی محاذ پر بھی بھارت کوہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement