Advertisement
پاکستان

پی ٹی آئی نے ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کرکے تمام عہدیدارفارغ کر دیے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کےبعد پشاور میں پی ٹی آئی کی پارٹی تنظیم کے تمام عہدیدار ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر May 31st 2025, 4:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی نے ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کرکے  تمام عہدیدارفارغ
 کر دیے

پشاور : پی ٹی آئی کی جانب سے ضلع پشاورکی تنظیم تحلیل کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے با ضابطہ طور پرضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کیے جانے کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کےبعد پشاور میں پی ٹی آئی کی پارٹی تنظیم کے تمام عہدیدار ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔ 

پی ٹی آئی پشاورریجن کی جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا ہے کہ ضلعی پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل میں پرفارمنس اور رابطوں میں بہتری کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔


خیال رہےکہ عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر جبکہ جنرل سیکرٹری شہاب چمکنی تھے۔

Advertisement