جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیاگیا جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیرذمہ دارانہ قدم ہے


چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے بھارت کے ساتھ تناؤ ابھی موجود ہے،اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشےکو رد نہیں کرسکتے۔ سندھ طاس معاہدہ کی معطلی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سےگفتگو کرتےہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ ہم 22 اپریل سے پہلےکی صورت حال پر واپس آرہے ہیں، اس وقت کچھ نہیں ہورہا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت تنازع میں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف نہیں گئے تاہم یہ بہت ہی خطرناک صورت حال تھی،کسی بھی وقت اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشےکو رد نہیں کرسکتے کیوں کہ تناؤ ابھی موجود ہے اور تناؤ میں رد عمل مختلف ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مستقبل میں اس قسم کی صورت حال متنازع علاقون تک محدود نہیں رہےگی بلکہ یہ پورے بھارت اور پورے پاکستان تک پھیلےگی۔
ان کاکہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تصادم نے دو جوہری طاقتوں کے درمیان حدود کو کم کردیا ہے، بین الاقوامی برادری کے مداخلت کےلیے وقت کی مہلت اب بہت کم رہ گئی ہے،یہ مسائل صرف بات چیت اور مشاورت سے ہی حل ہوسکتے ہیں، ان مسائل کو میدان جنگ میں حل نہیں کیا جاسکتا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیاگیا جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیرذمہ دارانہ قدم ہے، یہ فیصلہ پہلگام حملے کے صرف 24 گھنٹے کے اندر بغیر کسی ثبوت کے کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے،سندھ طاس معاہدہ کی معطلی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، پاکستان نے معاملے کی غیرجانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی تاکہ سچ سامنے آسکے لیکن بھارت نے اس پر مثبت رد عمل دینے کے بجائےجارحانہ اقدامات کو ترجیح دی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے واضح کیاکہ یہ مسائل صرف میز پر بیٹھ کر مذاکرات اور مشاورت سے حل ہوسکتے ہیں،یہ میدان جنگ میں حل نہیں ہوسکتے۔

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 10 گھنٹے قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 8 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 10 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 8 گھنٹے قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 8 گھنٹے قبل

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 5 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 10 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 8 گھنٹے قبل







