Advertisement
پاکستان

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے پاس سنہری موقع ہے، خواجہ آصف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر May 12th 2025, 2:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت کے ساتھ مذاکرات  کشمیر ، پانی اور دہشتگردی  پر ہوں گے، وزیر دفاع

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افواج پاکستان بھارت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گئیں۔ اور بھارت اس وقت اپنے زخم سہلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی۔ بھارت کے ساتھ کشمیر، پانی اور دہشتگردی جیسے اہم مسائل پر بامعنی مذاکرات کیے جائیں۔

دہشت گردی 30 سال سے ہو رہی ہے اور دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ دہشت گردی کے شکار ملک پر دہشت گردی کا الزام لگانا ستم ظریفی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اور امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر سے متعلق بات ایک اور پیشرفت ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مسئلہ کشمیر زیربحث آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے پاس سنہری موقع ہے۔ اور اب تمام مسائل کا پائیدار حل ہونا چاہیے۔ اسرائیل کے سوا بھارت کے ساتھ اس وقت کوئی نہیں کھڑا۔

 

Advertisement
Advertisement