پاک بھارت کشیدگی،علی ظفر نے مقبول ملی ترانے "اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے" کا نیا ورژن جاری کردیا
ترانہ پیش کرنے کا مقصد نہ صرف سرحدوں پر وطن کے دفاع کی خاطر کھڑے فوجی جوانوں کے عزم کو سلام پیش کرنا ہے


لاہور:پاکستان کے مایہ ناز گلوکار علی ظفر نے میڈم نور جہاں کے مقبول ملی ترانے "اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے" کا نیا ورژن جاری کرکے فوجی نوجوانوں کے لیے قوم کے احساسات کی ترجمانی کردی ۔
گلو کار علی ظفر نے ملکہ ترنم نور جہاں کے مشہور جنگی ترانے "اے پتر ہٹاں تے نہیں وکدے" کو ایک نئے انداز میں پیش کرکے پاکستانی قوم کے احساسات کی ترجمانی کی۔
ترانہ پیش کرنے کا مقصد نہ صرف سرحدوں پر وطن کے دفاع کی خاطر کھڑے فوجی جوانوں کے عزم کو سلام پیش کرنا ہے بلکہ ہمارے فوجیوں کے لیے یکجہتی اور حمایت کا اظہار بھی ہے جو سرحدوں پر اپنے خون سے وطن کی حفاظت کر رہے ہیں۔
علی ظفر نے اس گانے کو جس جذبے اور محبت کے ساتھ پیش کیا ہے، وہ ہر پاکستانی کے دل کی گہرائیوں میں اُترتا ہے،علی ظفر کی آواز میں وہ درد اور فخر ہے جو ہر پاکستانی ماں، والد، اور بیٹے کی دعاؤں میں چھپاہوا ہے۔
یہ گانا صرف یاد دہانی نہیں، بلکہ ایک نیا پیغام ہے — ہم سب کا پاکستان۔“اے وطن کے سجیلے جوانوں… میرے نغمے تمہارے لیے ہیں۔”پاکستان کا ہر کونے میں بسنے والا ہر فرد، ہر پاکستانی نوجوان، اور ہر ماں اپنے سپوتوں کے لیے فخر محسوس کرتے ہیں۔
یہ سرزمین نہ صرف ہمارے لیے سکون کی جگہ ہے، بلکہ یہ وہ سرزمین ہے جس نے ہمیں اپنی پہچان دی، اپنے حقوق دیے، اور اپنی عزت کے لیے لڑنے کا حوصلہ دیا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل







