Advertisement

جنگی جنون میں مبتلا مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کر کے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب

سکھ برادری پاکستانی پنجاب کو مقدس سرزمین مانتی ہے اور وہ پاکستان پر حملے کے حق میں نہیں ہیں،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 8th 2025, 4:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنگی جنون میں مبتلا مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کر کے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب

نئی دہلی: مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کر کے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اس مجوزہ فالس فلیگ آپریشن (مودی سرکار کی سازش) کا مقصد بھارتی سکھوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل کرنا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے حق میں بیانات دے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کے سکھوں نے پاکستان کے خلاف مودی کا ساتھ دینے سے انکار کیا تھا۔ سکھ برادری پاکستانی پنجاب کو مقدس سرزمین مانتی ہے اور وہ پاکستان پر حملے کے حق میں نہیں ہیں۔
مودی کو لاہور اور سیالکوٹ پر حملے کے لیے بھارتی سکھوں کی حمایت چاہیے،جس کے لیے مودی بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کروا کر الزام پاکستان پر لگائے گا۔
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مودی کے عزائم ایک بار پھر خاک میں ملنے والے ہیں۔

Advertisement