Advertisement
پاکستان

پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد  بھارت کابلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب

"را" نے گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے، انٹیلی جنس ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر May 6th 2025, 8:55 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد   بھارت کابلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب

بھارت کا پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی "را" نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیز کو سرگرم کر دیا۔

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ "را" نے گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے، را نے بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی افغانیوں کو ان شہروں میں دہشت گردی کی ہدایات دی ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ را نے کارروائیوں کے لیے دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھیجوا دیا، چند خود کش بمباروں کو متعلقہ علاقوں کی ریکی کروائی گئی، خودکش بمبار دہشت گردی کی کارروائی میں گاڑی یا موٹرسائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان میں بے امنی پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردی کے منصوبے کے پیچھے پہلگام فالز فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے۔

Advertisement
دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،عاصم افتخار

دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،عاصم افتخار

  • 3 گھنٹے قبل
 سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے ثالثی کی پیشکش

 سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے ثالثی کی پیشکش

  • 14 گھنٹے قبل
امریکا میں  نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کیلئے متنازع  بل منظور

امریکا میں نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کیلئے متنازع بل منظور

  • 3 گھنٹے قبل
اگر بھارت نے حملہ کیا تو مودی کو گھر پہنچا کر آئیں گے،خواجہ آصف

اگر بھارت نے حملہ کیا تو مودی کو گھر پہنچا کر آئیں گے،خواجہ آصف

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان کا بھارتی افواج  کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار ایجاد

پاکستان کا بھارتی افواج کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار ایجاد

  • 3 گھنٹے قبل
21 اضلاع  کے  ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • 6 منٹ قبل
امریکی صدر  نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر کی امداد روک دی

امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر کی امداد روک دی

  • 3 گھنٹے قبل
بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد

بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد

  • 2 گھنٹے قبل
 خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،8 خارجی دہشتگر د ہلاک ،ایک فوجی جوان شہید

 خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،8 خارجی دہشتگر د ہلاک ،ایک فوجی جوان شہید

  • 13 گھنٹے قبل
شاہ رخ خان کی میٹ گالا 2025 میں شاندار انٹری

شاہ رخ خان کی میٹ گالا 2025 میں شاندار انٹری

  • 2 گھنٹے قبل
گجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی 5 افراد کی جان لے گئی

گجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی 5 افراد کی جان لے گئی

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ایس ایل : پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کوبا آسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل : پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کوبا آسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement