Advertisement
تفریح

بالی وڈ اداکارانیل کپور اور فلمساز بونی کپور کی والدہ انتقال کر گئیں

کپور خاندان کی ستون سمجھی جانے والی نرملا کچھ دنوں سے ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 2nd 2025, 9:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بالی وڈ اداکارانیل کپور اور فلمساز بونی کپور کی والدہ انتقال کر گئیں

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور اور فلم ساز بونی کپور کی والدہ نرملا کپور مختصر علالت کے بعد 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
کپور خاندان کی ستون سمجھی جانے والی نرملا کچھ دنوں سے ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں،جہاں آج ان کے انتقال کرجانے کی تصدیق کردی گئی تاہم خاندان کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
2011 میں سورندر کپور کے انتقال کے بعد نرملا کپور نے خاندان کو جوڑے رکھا اور فلم انڈسٹری کو بونی کپور جیسا فلم ساز، انیل کپور اور سنجے کپور جیسے اداکار دیئے۔

Anil Kapoor, Boney Kapoor and Sanjay Kapoor's mother Nirmal Kapoor dies at  90 | Bollywood - Hindustan Times
نرمل کپور کی شادی لیجنڈ پروڈیوسر سریندر کپور سے ہوئی تھی،وہ چار باصلاحیت بچوں کی ماں ہونے کے علاوہ، وہ کئی مشہور شخصیات کی نانی بھی تھیں، جن میں ارجن کپور، سونم کپور، ریا کپور، ہرش وردھن کپور، جھانوی کپور، انشولا کپور، خوشی کپور، اور موہت مارواہ شامل ہیں۔

Anil Kapoor And Boney Kapoor Mother Nirmala Passes Away At 90 - Filmibeat

گزشتہ برس ستمبر 2024 میں نرملا کپور کی 90 ویں سالگرہ اہل خانہ نے دھوم دھام سے منائی تھی۔
خیال رہے کہ نرملا کپور کے شوہر سورندر کپور فلم پروڈیوسر تھے جنھیں راج کپور فلم انڈسٹری میں لے کر آئے تھے۔

Advertisement