Advertisement
تجارت

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید اضافہ

،ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 18.50 کروڑ ڈالر کم ہوکر 15.25 ارب ڈالر پر آگئے،اسٹیٹ بینک

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 2nd 2025, 9:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید اضافہ

کراچی:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10.21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ 
اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 90 لاکھ ڈالر بڑھ کر 10.21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 19.30 کروڑ ڈالر کمی سے 5.03 ارب ڈالر پر آگئے،ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 18.50 کروڑ ڈالر کم ہوکر 15.25 ارب ڈالر پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر میں کمرشل بینکوں کے 5 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے ذخائر بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان زری پالیسی کا اعلان 5مئی (پیرکو) کرے گا۔
سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس بروز پیر 5 مئی 2025ء کو منعقد ہوگا جس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ۔

Advertisement