شوبز شخصیات کا پنجاب حکومت کے فلم انڈسٹری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم
فنکار برادری نے افواج پاکستان سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا بھی عیادہ کیا


لاہور:شوبز شخصیات نے پنجاب حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا بھرپور خیر مقدم کیا اور اسے انڈسٹری کیلئے آکسیجن قرار دیا۔
اس کے علاوہ فنکار برادری نے افواج پاکستان سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا بھی عیادہ کیا ۔
ایورنیو اسٹوڈیو لاہور فلم انڈسٹری کے بڑوں کی بیٹھک سجی، فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں لالی وڈ شو مین سید نور ، اداکار غلام محی الدین، نیہا لاج، شہزاد رفیق، صفدر ملک، مسعود بٹ اور دیگر شریک ہوئے۔
.webp)
تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا اور سید نور کو فلم ڈویلپمنٹ فنڈز کا چیئرمین بنانے کی سفارش کی گئی۔
لالی وڈ شو مین سید نور نے کہا کہ حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں لیکن ہم سب کے پاس یہ آخری موقع ہے ہم اپنی انڈسٹری کو بچا لیں اس کے بعد یہ موقع ہاتھ نہیں آئے گا، سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
.webp)
دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے فلم فنڈز کیلئے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں دس مئی تک بھی توسیع کردی گئی ۔
شوبز شخصیات نے بھارتی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی گئی اور افواج پاکستان سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ،معروف اداکارغلام محی الدین نے کہا کہ نریندر مودی جان لے اسے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو میں بارڈر پر جا کر لڑوں گا۔
ڈرامہ رائٹر پروڈیوسر عاصمہ بٹ نے کہا کہ ہماری پاک فوج سرحدوں کی محافظ ہے جو بھی جارحیت کیلئے آئے اسے چائے بھی پلائی جائے گی اور منہ توڑ جواب بھی دیا جائےگا، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 گھنٹے قبل







