Advertisement

 بوکھلاہٹ کا شکارمودی سرکارنے آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کردیا

اس سے قبل آئی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 2nd 2025, 4:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 بوکھلاہٹ کا شکارمودی سرکارنے آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کردیا

نئی دہلی:پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد حواس باختہ مودی حکومت نے پاکستانی ٹی وی چینلز اداکار وں کے یوٹیوب اکاونٹس بلاک کرنے بعد آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔
بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکائونٹ بھی معطل کردیا۔
اس سے قبل ڈی جی آئی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے مودی کا فالس فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا، پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار کی میڈیا پر قابض ہونے کی کوشش جاری ہے۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی بے جا پابندی کی زد میں ہیں، پہلگام کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا۔

Advertisement