Advertisement
علاقائی

ٹریفک پولیس کا ٹی 20 میچوں کے دوران لاہور کی تمام سڑکیں کھلی رکھنے کا اعلان

لاہور: لاہور کی ٹریفک پولیس نے پاکستان اورساوتھ افریقہ کے درمیان ٹی 20 میچوں کے دوران کسی بھی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 12th 2021, 3:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

سی ٹی او لاہور سید حماد عابدنے جی این این کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ کرکٹ میچز کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں کیا جائے گا، مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ پر معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں رہے گی، ایم ایم عالم روڈ، کینال روڈ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی۔ 

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹیم کی نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم منتقلی تک رکاوٹیں لگائیں جائیں گی، ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچنے کے بعد تمام ٹریفک کو دوبارہ کھول دیا جائے گا،تاہم ٹیم موومنٹ کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی ، ان کا کہنا تھا کہ ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن  کی  سربراہی  میں 13 ڈی ایس پیز، 51سنیئروارڈنز تعینات ہونگے، جبکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کےلئے شہر بھر کی سڑکوں پر 535 وارڈنز تعینات ہونگے ، اس کے ساتھ ہی دیگر اضلاع سے آئے 135 وارڈنز بھی فرائض سرانجام دیں گے،انہوں نے مزید بتایا کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 13 فوک لفٹرز، 02 بریک ڈاون  بھی تعینات کئے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ ٹیسٹ میچوں کے بعد پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین تین ٹونٹی میچوں کی سیریز آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی، تینوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے میچ سے ایک دن قبل پریکٹس کی جس کے دوران باؤلنگ، بلے بازی اور فیلڈنگ کی مشقیں کی گئیں۔

Advertisement
سعودی عرب نے15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی

  • ایک دن قبل
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت

معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت

  • ایک دن قبل
نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق 

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں اے سی پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی،9 افراد جانبحق 

  • 24 منٹ قبل
پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف کو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ

پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف کو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ

  • ایک دن قبل
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار

  • ایک دن قبل
وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات،ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات،ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • ایک گھنٹہ قبل
 سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام 

 سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں،صحافت کا کردار جمہوری معاشرے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،صدر اور وزیر اعظم کا پیغام 

  • ایک گھنٹہ قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان 

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی،جلد شادی کا امکان 

  • ایک گھنٹہ قبل
یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟

یوم آزادی صحافت: سچ اب جعلی کیوں لگنے لگا ہے؟

  • ایک گھنٹہ قبل
ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

ایران کی نئی تجاویز مل گئیں ، جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دشمن بوکھلاہٹ کا شکار

پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دشمن بوکھلاہٹ کا شکار

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement