فلم ’’سردارجی 3‘‘میں ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کیساتھ کونسا کردار نبھائیں گی؟ ناصر چنیوٹی نے بتادیا
ہانیہ بہت اچھی پنجابی بولتی ہیں، وہ ایک باکمال اداکارہ ہیں، فلم میں ان کے کردار اور اداکاری کو دیکھ کر لوگ خوش ہو جائیں گے،ناصر چینوٹی


ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکار و کامیڈین ناصر چنیوٹی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ آنے والی بھارتی پنجابی فلم’’سردارجی3‘‘میں ان کے کردار سے متعلق انکشاف کردیا ۔
ایک انٹرویو میں معروف کامیڈین نے فلم’’سردارجی 3‘‘ کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ فلم رواں سال جون میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، اس فلم میں پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ بھی ہیں۔
ناصر چینوٹی فلم میں ہانیہ عامر کے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہانیہ بہت اچھی پنجابی بولتی ہیں، وہ پاکستان کی سپر اسٹار اور ایک باکمال اداکارہ ہیں، فلم میں ان کے کردار اور اداکاری کو دیکھ کر لوگ خوش ہو جائیں گے۔
خیال رہےکہ اداکار و کامیڈین چنیوٹی کا شمار پاکستان کے بہترین کامیڈین میں ہوتا ہے جو بھارت جا کر اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے 2024 میں ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم ’’جٹ اینڈ جولیئٹ 3‘‘میں بھی کام کیا جو کامیاب رہی اور فلم نے اچھا بزنس بھی کیا تھا جبکہ وہ ہانیہ عامر کے ساتھ آنے والی فلم ’’سردارجی 3‘‘کا بھی حصہ ہیں۔
چین : خوفناک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے میں آپریشن ، 3 خوار ج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی:مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے فرار
- ایک گھنٹہ قبل

نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں ،وزیر اعظم
- 14 منٹ قبل

سوئیڈن : فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہے، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
- 2 گھنٹے قبل

لاہور:وزیراعلیٰ مریم نواز آج یو ای ٹی میں لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کریں گی
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ،2بچے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل