واٹر فلٹریشن پلانٹ سرور فاوّنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹرلبنیٰ ظہیر کی درخواست پر دیا گیا


لاہور:پنجاب یونیورسٹی کےشعبہ فلم اور براڈکاسٹنگ کی چیئرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے اسکول آف کمیونیکیشن اسٹڈیز میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ عطیہ کرنے پر سرور فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،یہ عطیہ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی درخواست پر دیا گیا۔
افتتاحی تقریب سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے طلبہ اور عملے کے لیے صاف پانی تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے چوہدری سرور اور سرور فاؤنڈیشن کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات پر سراہا اور یونیورسٹی کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے امید ظاہر کی کہ سرور فاؤنڈیشن کے ساتھ یہ اشتراک مستقبل میں مزید فلاحی منصوبوں کا باعث بنے گا۔
فلٹریشن پلانٹ فی گھنٹہ 2000 لیٹر پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ، اساتذہ اور رہائشیوں کو فائدہ پہنچائے گا،انہوں نے اس منصوبے کی کامیاب تکمیل میں معاونت پر حمزہ ڈوگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 4 گھنٹے قبل

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- چند سیکنڈ قبل

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 2 گھنٹے قبل
مہنگا سونا ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 2 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 4 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 4 گھنٹے قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 3 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل