وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دیدی مقبول ترین فلمیں بنانے والے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو رقم مل سکے گی


پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دیدی مقبول ترین فلمیں بنانے والے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو رقم مل سکے گی وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلم فنڈز ڈسٹریبیوشن کمیٹی تشکیل دیدی فلم فنڈز ڈسٹریبیوشن کمیٹی کی سربراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ہوں گی ۔
کمیٹی میں صوبائی وزیر انفارمیشن اینڈ کلچر عظمی بخاری، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن ہوں گے کمیٹی میں سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے فنڈز ان ہدایت کاروں اور فلم سازوں کو ملیں گے جنہوں نے پانچ سالوں میں کم از کم ایک فلم بنائی ہو فنڈز کے حصول کےلئے ضروری ہوگا کہ فلم کا اسکرپٹ اور کاسٹ سے متعلق بھی تفصیلات بتائی جائیں گی۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شہزاد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلم فنڈز کی منظوری دے کر دل جیت لئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں شہزاد رفیق نے کہا کہ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہت ممنون ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی بطور سربراہ فنڈز ڈسٹری بیوشن کمیٹی تقرری اچھا اقدام ہے ۔یہ انہی کی محنت کی وجہ سے فلم انڈسٹری کی گذارشات پر پہلا عملی قدم کا اغاز ہوا ہے
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 18 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 19 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل







