Advertisement
تفریح

 فیملیز کا تھیٹر میں آنا خوش آئند ہے، معیاری ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، ظفری خان

اداکار ظفری خاں نے لاتعداد تھیٹر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ بیرون ملک میں بھی وہ خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 18th 2025, 2:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 فیملیز کا تھیٹر میں آنا خوش آئند ہے، معیاری ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، ظفری خان

معروف اداکار ظفری خاں نے کہا ہے کہ معیاری ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 فیملیز کا تھیٹر میں آنا خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے بعد وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے تھیٹرز سے متعلق اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ 
جی این این نیوز سے خصوصی گفتگو میں اداکار ظفری خاں نے کہا کہ میرا  ناز تھیٹر جہاں فیملی ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں اور یہاں فیملیز ڈرامہ دیکھنے آتی ہیں۔ اب میں نے فلم بھی شروع کی ہے جس کے رائٹر  ناصر ادیب ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں معیاری ڈرامے دوں اور ایسا کام کروں جو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔ 

اداکار ظفری خاں نے لاتعداد تھیٹر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ بیرون ملک میں بھی وہ خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

ناز تھیٹر  لاہور میں ان کی ہدایتکاری میں ڈرامہ حسناں دی سرکار پیش کیا جا رہا ہے جس میں اداکار آصف اقبال، مناہل خاں، حامد رنگیلا اور دیگر شامل  ہیں ۔ 

Advertisement