عالمی تعلقات میں بڑی پیشرفت،پاکستان اور ہنگری کے مابین مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
عالمی سیاسی امور پر دونوں ملکوں کا مؤقف ایک ہے، افغان سر زمین سے دہشتگردی کے فروغ پر تشویش ہے،ہنگری وزیر خارجہ


اسلام آباد:پاکستان اور مغربی دنیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بڑہ پیشرفت سامنے آئی ہے،ہنگری وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداستوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان اور ہنگری کے درمیان مفاہمتی یادداستوں پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔
تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے شعبے میں ایم او یو سائن کیا گیا، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے،اس موقع پر پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔
اس موقع پرہنگری وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون فروغ پا رہا، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہنگری اور پاکستان کے درمیان مشترکہ کمیشن کا تیسرا اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہنگری کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں، جی ایس پی پلس کیلئے حمایت پر ہنگری کے شکرگزار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزہ فری کا معاہدہ ہوا ہے، مستقبل میں دونوں ممالک مل کر کام کرنے پر فائدہ اٹھائیں گے، یوکرین سمیت مختلف معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں، پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، ثقافت اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری کے وزیر برائے خارجہ پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کو 60 سال مکمل ہو چکے ہیں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
پریس کانفرنس میں ہنگری وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ہنگری کی جانب سے 400 پاکستانی طلبا کو فل اسکالر شپ دی جائے گی۔ابھی تک پاکستان کی طرف سے 1700 کے قریب طلبا کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
پریس کانفرنس میں ہنگری وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی سیاسی امور پر دونوں ملکوں کا مؤقف ایک ہے، افغان سر زمین سے دہشتگردی کے فروغ پر تشویش ہے، غیر قانونی مقیم افراد کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، یوکرین جنگ کا بات چیت کے ذریعے خاتمہ چاہتے ہیں۔
ہنگری وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو قابل اعتماد اتحادی سمجھتے ہیں، جی ایس پی پلس کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول ساز گار ہے۔

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 4 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 41 منٹ قبل

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 4 گھنٹے قبل

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 39 منٹ قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 4 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 5 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل