شہداء اور غازی ہماری قوم کا فخر ہیں،ان کا احترام اور عزت ہر پاکستانی پر فرض ہے،آرمی چیف
ہماری آج کی امن و آزادی انہی بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، جنرل عاصم منیر


جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ایک پروقار اعزازی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو جرأت، شجاعت اور قوم کی بے مثال خدمت پر عسکری اعزازات سے نوازا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سینئر فوجی افسران کے علاوہ شہداء اور اعزاز یافتہ جوانوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت مختلف اعزازات دیے گئے۔ شہداء کو دیے گئے اعزازات ان کے اہل خانہ نے اعزاز اور فخر کے ساتھ وصول کیے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’شہداء اور غازی ہماری قوم کا فخر ہیں، ان کا احترام اور عزت ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ ہماری آج کی امن و آزادی انہی بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’شہداء کی عزت اور احترام ہر پاکستانی کے لیے ایک مقدس امانت ہے‘۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ان کے حوصلے، صبر اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور کہا کہ قوم ان عظیم خاندانوں کی مقروض ہے۔
آرمی چیف نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے سپاہیوں نے کئی دہشت گرد حملے ناکام بنائے اور اہم دہشت گرد کمانڈروں کو ٹھکانے لگایا۔‘
آرمی چیف نے پاک فوج کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کو ان پر فخر ہے۔
یہ تقریب نہ صرف اعزاز یافتگان کے لیے ایک لمحہ فخر تھی، بلکہ پوری قوم کے لیے ایک پیغام تھی کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے لیے ہماری افواج ہر دم تیار ہیں۔

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 7 hours ago

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 9 hours ago

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 11 hours ago

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 12 hours ago

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 11 hours ago

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 hours ago

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 9 hours ago

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 6 hours ago

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 9 hours ago
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 10 hours ago

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 11 hours ago

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 10 hours ago