اے سی پی پردھیومن کی موت کے بعدسی آئی ڈی میں نیا اے سی پی کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
گھر والوں نے مجھ پر فخر محسوس کیا، میرا کردار بالکل نیا اور کہانی نئی ہوگی، خوشی ہے کہ میں اس شو کا حصہ بنا ہوں،اداکار


ممبئی:مشہور انڈین کرائم شو سی آئی ڈی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے اے سی پی پردھیومن کے کردار کی موت کے بعد اب نئے اے سی پی کا کردار کرنے والے اداکار کا نام سامنے آگیا۔
سونی ٹی وی کے شوسی آئی ڈی کے دوسرے سیزن کی حالیہ قسط میں اے سی پی پردھیومن جس کا کردار اداکار’’شیواجی ستام‘‘ نے نبھایا، ان کی موت ہوجاتی ہے اور ان کا کیس حل کرنے نئے اے سی پی ایوشمان آئے ہیں اور یہ کردار اداکار پارتھ سمتھان ادا کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارتھ سمتھان ٹیلی ویژن ڈراموں میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی اس شو کے بچپن سے مداح رہے ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پارتھ نے اس طرح کے یادگار اور تاریخی کردار کو سنبھالنے کی بہت بڑی ذمہ داری کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں اس کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ اسے قبول کرنے میں ہچکچا رہے تھے تاہم، اپنے گھر والوں سے اس پر بات کرنے کے بعد انہوں نے یہ آفر قبول کرلی ،انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تو ان کے گھر والے سمجھے کہ وہ مذاق کررہے ہیں لیکن بعدازاں انہوں نے یقین کرلیا، گھر والوں نے مجھ پر فخر محسوس کیا، میرا کردار بالکل نیا اور کہانی نئی ہوگی۔
اپنے انٹرویو میں اداکارپارتھ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اس شو کا حصہ بنا ہوں۔
خیال رہے کہ سی آئی ڈی کے پرومو میں اے سی پی پردھیومن کی موت نے مداحوں کو خاصہ دلبرداشتہ کیا ہے اور مداحوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے پردھیومن کے کردار کو واپس لانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 گھنٹے قبل







