Advertisement
علاقائی

پنجاب یونیورسٹی : انتظامیہ اور پولیس کا ہاسٹلز میں سرچ آپریشن،منشیات اور شراب برآمد

انتظامیہ نے ہاسٹل نمبر 1 میں لگےدرجنوں غیر قانونی ایئر کنڈیشنز بھی اتار دیئے ہیں، جو کہ بجلی چوری کر کے اے سی اور ہیٹر چلاتے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 7th 2025, 3:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب یونیورسٹی : انتظامیہ اور پولیس کا ہاسٹلز میں سرچ آپریشن،منشیات اور شراب برآمد

لاہور:پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں پولیس اور انتظامیہ کا سرچ آپریشن جاری ہے،دوران آپریشن ہوسٹلز سے منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔
تفصیلات کےمطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کرکارروائی کی جس کے دوران بوائز ہاسٹل نمبر 4 اور 14 میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔
 ہاسٹلز میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے آئس کی پڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں،پولیس نے منشیات اور شراب کی بوتلیں تحویل میں لے لیں۔ غیر قانونی قابضین کے کمروں سے پُرتشدد واقعات میں استعمال ہونیوالے ڈنڈے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ دوران آپریشن غیر قانونی قابضین کے کمروں سے پُرتشدد واقعات میں استعمال ہونیوالے ڈنڈے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل نمبر 1 میں لگے 1 درجن غیر قانونی ایئر کنڈیشنز بھی اتار دیئے ہیں، ہاسٹل کی بجلی چوری کر کے غیر قانونی قابضین اے سی اور ہیٹر چلاتے تھے۔
 یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز میں صرف قانونی الاٹیز کے داخلے کیلئے سخت ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق ہاسٹلز کے قانونی رہائشی طلبا صرف گیٹ نمبر 4 سے داخل ہوں گے۔

Advertisement