صدر الشرعہ نے پہلی بار وزارت برائے کھیل اور ایک وزارت برائے ایمرجنسی قائم کرنے کا اعلان کیا


شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 23 وزیروں کی تقرری کی گئی۔
یہ کابینہ اس بات کا سنگ میل سمجھی جا رہی ہے کہ یہ اسد خاندان کی دہائیوں پر محیط حکمرانی کے خاتمے اور شام کے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔
نئی حکومت جو کہ سنی اسلام پسندوں کی قیادت میں ہے مغرب اور عرب ممالک کی جانب سے ملک کی مختلف نسلی اور مذہبی برادریوں کی شمولیت پر زور دینے کے دباؤ میں رہی ہے۔یہ دباؤ اس وقت مزید بڑھ گیا جب اس ماہ شام کے مغربی ساحل پر علوی مسلمانوں کے سینکڑوں افراد کے قتل کے بعد عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔
نئی کابینہ میں یاروب بدر کو وزیرِ ٹرانسپورٹ جبکہ امجد بدر کو وزیرِ زراعت مقرر کیا گیا۔ امجد بدر دروز برادری سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ یاروب بدر علوی برادری سے ہیں۔
ہند کبوات جو کہ ایک مسیحی خاتون ہیں اور اسد حکومت کے خلاف اپوزیشن کا حصہ رہی ہیں کو وزیرِ سماجی امور و محنت مقرر کیا گیا، ان کی خدمات خواتین کے حقوق اور بین المذہبی رواداری کے لیے رہی ہیں۔
محمد یسر برنیہ کو وزیرِ خزانہ مقرر کیا گیا جبکہ مرہف ابو قصرہ اور اسعد الشیبانی کو دفاع اور خارجہ امور کے وزیروں کے طور پر برقرار رکھا گیا۔ یہ دونوں وزیروں کی خدمات اس وقت سے جاری ہیں جب سے دسمبر میں بشار الاسد کی حکومت کو عوامی بغاوت کے دوران ہٹا دیا گیا تھا۔
صدر الشرعہ نے پہلی بار ایک وزارت برائے کھیل اور ایک وزارت برائے ایمرجنسی قائم کرنے کا اعلان کیا، اور ایمرجنسی وزارت کے وزیر کے طور پر وائٹ ہیلمٹس نامی امدادی گروپ کے سربراہ رائد صالح کو مقرر کیا گیا۔
جنوری میں صدر الشرعہ کو عبوری صدر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور انہوں نے ایک ایسی حکومت بنانے کا وعدہ کیا تھا جو شام کے تباہ حال عوامی اداروں کو دوبارہ تعمیر کرے اور ملک میں انتخابات کے انعقاد تک حکومت چلائے۔
نئی حکومت میں وزیرِ اعظم کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی اور صدر الشرع ہی مجوزہ انتظامیہ کی قیادت کریں گے۔

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو 144 رنز کا ہدف
- 3 hours ago

ڈاکٹر محمد خلیل احمد نے بطور ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب عہدے کا چارج سنبھال لیا
- 3 hours ago

خفیہ دستاویز لیک کا معاملہ، حواس باختہ مودی سرکار نے بھارتی انٹیلی جنس سربراہ کو برطرف کردیا
- 5 hours ago

خیبر : منکی پاکس کے پھیلاؤ کے خدشات، جمرود میں12 دنوں کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
- 6 hours ago

سرگودھا یونیورسٹی میں دوسرے سالانہ سی ای او فورم اور مصنوعات کی نمائش کا انعقاد
- 16 minutes ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید اضافہ
- 2 hours ago

پہلگام واقعہ:قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ
- 5 hours ago

وزیر اعظم کی امارتی سفیر سے ملاقات، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا
- 6 minutes ago

کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی
- 2 minutes ago

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا، کورکمانڈرز کانفرنس
- 3 hours ago

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جدید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
- 4 hours ago

بالی وڈ اداکارانیل کپور اور فلمساز بونی کپور کی والدہ انتقال کر گئیں
- 2 hours ago