25 سے 27 مارچ کے دوران ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات


رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا، ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 مارچ کے دوران ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 25 سے 28 مارچ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 25 سے 27 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے، مری، گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے چند ایک مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، جہلم، گجرات، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بادل برسیں گے، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بھکر اور ساہیوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 مارچ کے دوران بلوچستان اور سندھ کے چند ایک مقامات پر بارش اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، آندھی اور ژالہ باری سے پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،عاصم افتخار
- ایک گھنٹہ قبل

اگر بھارت نے حملہ کیا تو مودی کو گھر پہنچا کر آئیں گے،خواجہ آصف
- 13 گھنٹے قبل

پی ایس ایل : پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کوبا آسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی
- 11 گھنٹے قبل

بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد
- 14 منٹ قبل

صدر مملکت سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارتی کشیدگی پر تبادلہ خیال
- 14 گھنٹے قبل

شاہ رخ خان کی میٹ گالا 2025 میں شاندار انٹری
- 7 منٹ قبل

پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کابلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب
- ایک گھنٹہ قبل

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے ثالثی کی پیشکش
- 13 گھنٹے قبل

امریکا میں نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کیلئے متنازع بل منظور
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی صدر نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر کی امداد روک دی
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،8 خارجی دہشتگر د ہلاک ،ایک فوجی جوان شہید
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارتی افواج کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار ایجاد
- 2 گھنٹے قبل