واشنگٹن : امریکی ٹیک پروائیڈر کاسیا، پر غیر معمولی اورپیچیدہ حملہ کیا گیا۔ ڈیسک ٹاپ مینجمنٹ ٹول کو ہائی جیک کر لیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رینسم وئیروائرس کےحملےسےدنیا بھر متاثر،سویڈش گروسری اسٹور چین متاثر ہوئی ہے ، کمپیوٹر وائرس رینسم وئیرکےباعث 800 اسٹور بند کرناپڑے۔سائبر حملے سے نقدرقم کے اندراج کاسسٹم ناکام ہوگیا۔
امریکی ٹیک پروائیڈر کاسیا، پر غیر معمولی اورپیچیدہ حملہ کیا گیا۔ ڈیسک ٹاپ مینجمنٹ ٹول کو ہائی جیک کر لیا۔ہزاروں کاروبار ی مقامات پرٹیک مینجمنٹ فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
کاسیا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مکمل احتیاط کے ساتھ اس حادثے کے بنیادی سبب کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنے وی ایس اے کو فوراً بند کردیں اور جب تک کہ ہماری طرف سے آپ کو کوئی اطلاع موصول نہ ہو اس وقت تک اسے استعمال نہ کریں۔
وی ایس اے کاسیا کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ وہ پروگرام ہے جس کی مدد سے کمپنیاں کسی ایک ہی جگہ سے کمپیوٹروں اور پرنٹروں کے اپنے پورے نیٹ ورک کو کنٹرول کرسکتی ہیں۔ اس کمپنی کا رجسٹرڈ دفتر امریکا کے فلوریڈا میں ہے جب کہ اس کا بین الاقوامی ہیڈکوارٹر آئرلینڈ میں ہے۔
سائبر حملے سے ہزاروں چھوٹی کمپنیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔میامی کی کمپنی کاسیا ، ایف بی آئی کے ساتھ مل کر تحقیقات کررہی ہے۔صرف 40 صارفین پر براہ راست اثر پڑا ۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی خفیہ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحقیقات کریں کہ اس حملے کے پیچھے کون تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 12 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل







