Advertisement
پاکستان

وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمدخان مستعفی

پشاور: وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمدخان نے استعفیٰ دے دیا۔2018 سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر وزیر اعلی نے سلطان محمد سے استعفی طلب کیا تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 10th 2021, 11:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمدخان کے استعفیٰ کی تصدیق کی۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیر قانون کا استعفی موصول ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2018 سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر وزیر اعلی نے سلطان محمد سے استعفی طلب کیا تھا۔

2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی مبینہ ویڈیو منظرعام پرآئی ہے۔ ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو پیسے گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں جبکہ ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم  پی اے محمد علی  باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظرآرہے ہیں، وڈیو میں سلطان محمد خان رقم وصول کرکے بیگ میں رکھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور  رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ  2018 میں پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی) نے ووٹ فروخت کرنے پر20ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات 2021اوپن بیلٹنگ سے کرانا چاہتے ہیں ۔حکومت  اوپن بیلٹ کیلئے  سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس بھی دائر کر چکی ہے اور  اوپن بیلٹنگ کے لئے ایک آرڈیننس بھی جاری کرچکے ہیں جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے مشروط ہے۔ جبکہ اپوزیشن جماعتیں جن میں پاکستان   مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور جے یوآئی(ف) ہیں ، ان جماعتوں  نے سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے اوپن بیلٹ کی مخالفت کردی  ہوئی ہے۔

Advertisement
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 days ago
Advertisement