جوہر ٹاؤن دھماکہ: دبئی میں دشمن ملک کے انڈر ورلڈ مافیا کا کردار سامنے آگیا
لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکےمیں دبئی میں دشمن ملک کے انڈر ورلڈ مافیا کا بھی کردار نکل آیا، دھماکے میں ملوث پیٹر پال ڈیوڈ دبئی کی جیل میں بھی رہ چکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکےمیں دبئی میں دشمن ملک کے انڈر ورلڈ مافیا کا بھی کردار سامنے آگیا ، مرکزی ملزم پیٹر پال سے دبئی کی جیلوں میں قید دشمن ملک کے انڈرولڈ مافیا نےبھی رابطہ کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹر پال ڈیوڈ نے کچھ عرصہ دبئی کی جیل میں بھی گزارے ہیں ، دشمن ملک کے انڈرولڈ مافیا نے ہی پیٹر ڈیوڈ کو جیل سے رہائی دلوائی تھی۔دبئی جیل میں پیٹر ڈیوڈ کی طرح آٹھ دیگر قیدیوں کو بھی رہائی دلوائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جیل سے رہائی پانے والے باقی سات پاکستانیوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ 23 جون کو جوہر ٹاؤن میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ 25 جون کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور ایئرپورٹ سے پیٹر پال ڈیوڈ نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔ جو غیر ملکی شہری بتایا جارہا ہے۔
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 21 گھنٹے قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 21 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 21 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 21 گھنٹے قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 35 منٹ قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 8 منٹ قبل


