اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام ف نے صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، جے یو آئی کی جانب سے آرڈیننس حکومتی بدنیتی قرار دے کر کالعدم قرار دینےکی استدعاکی گئی ۔

تفصیلات کے مطابقجمعیت علماء اسلام پاکستان کی جانب سے درخواست کامران مرتضیٰ اور جہانگیرجدون ایڈووکیٹ نے دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کی خودمختاری اور اختیارات کو پامال کیا گیا ہے، یہ صدارتی آرڈیننس ایک سیاسی جماعت کے کہنے پر جاری کیا گیا، جس جماعت کے کہنے پر آرڈیننس جاری ہوا وہ سینیٹ الیکشن میں شکست کھا رہی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے آرڈیننس جاری کرکے آئین کو روند ڈالا، حکومت نے آرڈیننس جاری کرکے الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات استعمال کرنے کی کوشش کی، زیرسماعت مقدمے میں آرڈیننس کا اجرا پارلیمنٹ، آئین اورقانون کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے, سپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا نوٹس لے اور اس آرڈیننس کو غیرمعقول اور خلاف آئین قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کے انتخابات خفیہ رائے شماری کے بجائے اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کے لیے آرڈیننس جاری کیا ہے۔ یہ آرڈیننس سپریم کورٹ میں دائر کردہ صدارتی ریفرنس پر عدالتی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق اوپن ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعتوں کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کر سکے گا۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل





