لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش جاری ، ساجد سدپارہ نے والد کے زندہ بچنے کی امید چھوڑ دی
اسکردو : کے ٹو پر لاپتہ قومی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن آج بھی جاری رہے گا،علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کوہ پیماؤں کی خیریت سے واپسی کے امکانات کو معدوم قرار دیا تھا۔

جی این این کے مطابق قومی ہیرو علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کو دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو پر لاپتہ ہوئے 4 روز گزر گئے مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر آج تیسرے روز بھی قومی ہیرو اور اس کی ٹیم کو تلاش کر رہے ہیں، تاہم خراب موسم کے باعث آج بھی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کے زندہ بچ جانے کی امید چھوڑ دی گزشتہ روز انہوں نے اسکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان کے والد کے زندہ بچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔ امکان ہے کوہ پیماؤں نے کے ٹو سر کر لیا لیکن واپسی پر کوئی حادثہ پیش آ گیا۔
ساجد سد پارہ نے بتایا کہ آخری بار والد کو 8200 کی بلندی پر دیکھا تھا، دوپہر12بجے کے قریب میں نیچے آیا تھا۔ جب میں نیچے آیا تب علی سدپارہ اور ٹیم اوپر چڑھ رہے تھے، جہاں تک مجھے لگتا ہے والد نے کے ٹو سر کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آکسیجن سلینڈر کا استعمال پریشر کے مطابق ہوتا ہے، اگر2 آکسیجن سلینڈر موجود ہوں تو کم از کم2دن گزار سکتے ہیں، تمام چیزیں مد نظر رکھتے ہوئے لگتا ہے والد کے بچنے کے چانسز کم ہیں۔
قومی کوہ پیما نذیر صابر نے جی این این سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹو دنیا کا خطرناک ترین پہاڑ ہے، اسے سرما میں سر کرنا آسان نہیں،، سدپارہ اور ٹیم جہاں سے لاپتہ ہوئی اسے ڈیتھ زون کہا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے پہلی کاپٹروں نے گزشتہ روز 7800 میٹر تک پرواز کر کے کوہ پیماؤں کی تلاش کی لیکن کامیابی نہیں ملی تھی۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل





