کوٹلی:وزیراعظم عمران خان نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحادپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف لانگ مارچ میں مدد کرنے کا اعلان کر دیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کوٹلی، آزاد جموں کشمیر پہنچے جہاں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، معاون خصوصی رؤف حسن، صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر بیریسٹر سلطان محمود چوہدری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔کوٹلی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ سپر پاور ویتنام میں نہیں جیت سکا،30لاکھ لوگوں کی انہوں نے قربانی دی،افغانستان کی تاریخ بتاتی ہے کتنی سپر پاور آئی لیکن آبادی کیخلاف نہیں جیت سکی،بھارت 9 لاکھ یا زیادہ فورس لے آئے کشمیر کی آبادی قبول نہیں کرے گی،ایک لاکھ کشمیری شہادت دے چکے ہیں،بھارت کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نہیں جیت سکتے،5اگست سے آپ نے ظلم شروع کیے کرفیو لگائے،مودی میں نے کوشش کی تھی کہ اپنے تعلقات ٹھیک کریں اور کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل کریں،مودی پھر آپ کو کہتا ہوں کہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں ہے،ہم چاہتے ہیں کشمیری اپنی زندگی کا خود فیصلہ کریں، سارا پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ مجھےبڑی تکلیف ہوئی انہوں نے ہمارے درخت شہید کر دیئے، شروع میں مجھے سمجھ نہیں آئی کہ یہ کیوں آگے نہیں بڑھ رہا مذاکرات کیوں نہیں کر رہا کیونکہ وہ پلوامہ اور بالاکوٹ کو الیکشن جیتنے کیلئے استعمال کر رہے تھے،پہلے سے طے تھا کہ الیکشن جیتنے کے لیے بمباری کریں گے ڈرامہ کریں گے، ان کی جو آئیڈیالوجی تھی وہ سب کے سامنے ہے،میں نے ہر فورم پر کہا جب بھی کوئی آر ایس ایس جیسا ایجنڈا لایا نقصان اپنے ملک کو کروایا،بھارت میں دیکھیں آج ملک تقسیم ہو رہا ہے،بھارت میں کسان نکلے ہوئے ہیں مسلمانوں کے جو حالات ہیں سب کے سامنے ہیں،بھارت میں تمام اقلیتیں بکھڑی ہوئی ہیں،اس طرح کی سوچ الیکشن جیتا دیتی ہے لیکن معاشرے کا سب سے زیادہ نقصان کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کبھی بڑے ڈاکوؤں کو این آر او نہیں دوں گا،میں یہ کبھی نہیں کر سکتا کہ چھوٹے ڈاکوؤں کو جیل میں ڈالوں اور بڑوں کو این آراو دوں،سنا ہے آپ نے لانگ مارچ کرنی ہے کریں،میں آپ کی مدد کروں گا جہاں بھی لانگ مارچ کرنی ہے کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ رحمت اللعلامین ہیں، دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر تھے نہ ماضی میں کوئی آیا نہ آسکتا ہے،جب قائد اعظم نے سیاست شروع کی تو ہندو مسلم ایمبیسڈر کہلائے جاتے تھے،نیلسن منڈیا کو سارا افریکہ کیوں مانتا ہے کیونکہ اس نے انسانوں کو اکٹھا کیا،مودی آپ بھارت کی تباہی کی بنیاد رکھ رہے ہیں،پاکستان کلمہ کے نام پر بنا تھا اللہ کہ سوا کسی کے سامنے جھکنے والے لوگ نہیں ہیں،نہ کسی کا خوف تھا نہ ہو سکتا ہے، جو ایک اللہ کی غلامی کرتا ہے کسی اور کی نہیں کر سکتا۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 13 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 11 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 8 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 7 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 11 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago



