مظفرآباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری سیٹیں جاتی ہیں جاتی رہیں اس حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے،انشاء اللہ اوپن بیلٹ ہوگی لیکن اس حکومت کو گھربھیجنے کے بعد۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مظفرآباد میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب سے پہلے کشمیر کے بیٹے محمد نواز شریف کا سلام قبول کریں،نواز شریف نے میسج کیا،نواز شریف نے کہا مقبوضہ کشمیر کے بیٹے نواز شریف کا پیغام دو،نواز شریف نے کہا کشمیریوں کو کہو آئی لو یو کشمیریو،نواز شریف نے آپ کے نام پیار بھی بھیجا ہے،میں گزشتہ سال نواز شریف کے ساتھ اسی گراؤنڈ میں آئی تھی،نواز شریف نے کہا تھا نواز شریف کا کشمیریوں سے خون کا رشتہ ہے،نواز شریف کا دل بھی کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ فاروق حیدر کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،فاروق حیدر نے روایت بدلی اور نواز شریف سے وفاداری کی،راجہ فاروق حیدر نے کہا ہم کیوں عمران خان کا نام لیں،بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے جہاں سکوت کشمیر کا نام آتا ہے وہاں عمران خان کا نام آتا ہے،عمران خان سن لو آج کشمیر کے عوام کیا کہتے ہیں،کشمیری بھی آج یک زبان ہوکر کہتے ہیں گو عمران گو،آج کوٹلی میں عمران خان آ رہا ہے،آج سرکاری کاغذ پر لکھی تاکید بھی پولیس کو گئی ہےاورمخالف جماعتوں کے کارکنوں کو کوٹلی جلسے میں روکنے کی تاکید کی گئی ہے،جعلی وزیر اعظم کو ڈر ہے لوگ گریبان نہ پکڑ لیں،عمران خان کیا پیغام دینے آئے ہو کہ 5 اگست کو کشمیر مودی کی جھولی میں ڈال کر آیا ہوں، عمران خان کسی جلسے اجتماع میں جانے کے قابل نہیں رہا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم کشمیریوں کی جرات اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں،کشمیر جرات استقامت اور قربانیوں کی داستانیں مقبوضہ کشمیر کے پھیلتے قبرستان سنا رہے ہیں،پوری قوم مسئلہ کشمیر پر ایک ہے،پاکستان کا بچہ بچہ مسئلہ کشمیر پر یک جان ہے،سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن قومی مفادات پر سب ایک ہیں،ایٹمی پروگرام اور کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے عوام ایک ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو چوٹ لگتی ہے تو درد ہمیں بھی ہوتا ہے،بھارت کو پیغام دینا چاہتی ہوں جتنا ظلم کر لو کشمیر ایک دن پاکستان ضرور بنے گا اور شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت کشمیر آزاد ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج جعلی حکمران سے سوال پوچھیں گے،حکومت وقت سے سوال کرتے ہیں کہ کیوں مسلط ہوکر حقیقی حکومت سے محروم رکھا،کیوں تم نے مسلط ہوکر پاکستان کو داخلی اور خارجی محاذ پر کمزور کیا،کیوں بھارت کو 5 اگست کو سکوت کشمیر کا حوصلہ ملا،پاکستان میں 4 ڈکٹیٹر کی حکومت رہی،آمر کمزور ہوتے ہیں لیکن امر کو بھی کشمیر پر سمجھوتے کی جرات نہیں ہوئی،کشمیر عوام سوال کرتے ہیں 18 ماہ گزرنے کے باوجود حکومت کیوں بے بس ہے،کشمیر کو مودی کے پاس پھینک آنے کے بعد حل دو منٹ کی خاموشی نکالی،ہماری خارجہ پالیسی 2 منٹ خاموشی ہے،کشمیر پر تمہیں خاموش نہیں بلکے بولنا تھا،عمران خان کہاں ہے تمہاری خارجہ پالیسی،کیا تم نے پوچھا ٹرمپ سے کہاں گئی ثالثی،عمران خان نے امریکہ سے واپسی پر کہا تھا ایسا لگ رہا ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں،یاد ہے نہ کشمیریوں کس نے الیکشن میں مودی کے جیتنے کی دعا مانگی،عمران خان یہ تمہارے جیسے تابعدار بندہ عمران خان کا کام نہیں ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جب بھی ملک میں ووٹ چوری کرکے حکومت آتی ہے تو عوام کو جواب دہ نہیں ہوتی،اچھی طرح خفیہ رائے شماری کے بعد آج اوپن بیلٹ یاد آ گیا ہے،ہماری سیٹیں جاتی ہیں جاتی رہیں اس حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گےانشاء اللہ اوپن بیلٹ بھی ہوگی لیکن اس حکومت کو گھر بھیجنے کے بعد۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 11 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 7 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 12 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 7 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 10 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago



