Advertisement
پاکستان

ہماری اگلی حکومت آئے گی تو پاکستان اور تیزی سے ترقی کرے گا، وزیر اعظم

زیارت: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جب اگلی حکومت آئے گی تو پاکستان اور تیزی سے ترقی کرے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 2nd 2021, 11:48 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر اعظم عمران خان نے  زیارت ریزیڈنسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم ریزیڈنسی کا دورہ کرنے پر خوشی ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی اور نظر انداز کیا،ہماری حکومت نے بلوچستان کو جتنا اپنا سمجھا ہے پچھلی حکومتوں نے نہیں سمجھا، جتنا زیادہ پیسہ اب خرچ کیا جارہا ہے پہلے نہیں کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ماضی میں بلوچستان کے لیے جو پیسہ دیا گیا وہ صحیح طریقے سے خرچ نہیں ہوا، ہماری حکومت پر ماضی کی حکومتوں کے قرض کا بوجھ بھی ہے۔ دونوں صوبے پنجاب اور خیبرپختون خوا شور مچا رہے ہیں کہ بلوچستان کو زیادہ پیسہ دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  خوش خبری ہے ایک بہت مشکل وقت سے ملک نکل رہا ہے، ہماری حکومت آئی ہی تھی کہ مخالفین نے ناکامی کا شور مچادیا کہ ملک اور معیشت تباہ ہوگئی ہے، اپوزیشن چاہتی تھی کہ حکومت ناکام ہوجائے۔

عمران خان نے کہا کہ پچھلے سال شرح نمو 0.5 تھی لیکن گزشتہ ہفتے شرح نمو 4 فیصد سے زائد ہوگئی لیکن  اپوزیشن مانتی نہیں کہتے ہیں کہ  یہ نمبرز ٹھیک نہیں۔  اب اپوزیشن بہت مشکل میں ہے، ان پر ترس بھی آتا ہے، یہ لوگ حکومت گرانے کی تاریخیں دیتے رہتے ہیں، مجھے تو اپوزیشن کی فکر ہے کہ یہ خود ایک ساتھ رہیں گے یا نہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  اگلے سال ملکی ترقی کی رفتار مزید بڑھے گی، انشاءاللہ ہماری جب اگلی حکومت آئے گی تو پاکستان اور تیزی سے اوپر جائیگا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے درخواست کروں گا کہ تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈدیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بہت زیادہ سردی ہوتی ہے، اسلیے یہاں پر ایل پی جی کا پلانٹ لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں بادشاہ نہیں وزیراعظم ہوں اور مجھے اپنے وزیر خزانہ سے بات کرنا پڑتی ہے۔ ماضی میں بادشاہ ہوا کرتے تھے جو اعلان کرتے تھے کہ یہ دے دیا وہ دے دیا۔

Advertisement
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 12 گھنٹے قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 دن قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • ایک دن قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • ایک دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 15 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 16 گھنٹے قبل
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 16 گھنٹے قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • 2 دن قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement