دہشتگردوں کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے : وزیراعظم کی بلوچستان حملوں کی مذمت
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نےایف سی جوانوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات بلوچستان میں ایف سی جوانوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ وزیراعظم نے شہد ا کے اہل خانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا ۔
Strongly condemn terrorist attacks against our soldiers in Balochistan last night, martyring 4 soldiers & injuring 8. My prayers & condolences go to the martyrs families. We will continue our fight ag these terrorists & will not allow them to sabotage peace & dev in Balochistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 1, 2021
خیال رہے کہ کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں نے ایف سی جوانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نےپیراسماعیل کےقریب ایف سی پوسٹ کونشانہ بنایا ، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تربت کے قریب ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں گی اورملک دشمن عناصرکوبلوچستان میں امن وامان خراب کرنےکی اجازت نہیں دی جائیگی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 4 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- ایک دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- ایک دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 18 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 5 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 2 دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

