Advertisement
پاکستان

جہانگیر ترین گروپ کی تشکیل ،وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی محاذ پر متحرک

لاہور: جہانگیر ترین گروپ کی تشکیل کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی سیاسی طور پر متحرک ہوگئے ، وزیراعلی ٰ کے ارکا ن اسمبلی سے رابطوں میں تیزی آگئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 21st 2021, 3:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ48گھنٹے میں   50 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں  کی ہیں ، وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں  ترین گروپ اورہم خیال گروپ کےا رکان بھی شریک ہوئے ۔وزیراعلیٰ نے  صبح  10سے 11بجے  تک کاوقت ا رکان اسمبلی کے لئے  مقرر کردیا،بغیر وقت لئے صبح 10سے 11بجے تک ارکان وزیراعلیٰ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں  واضح کردیا کہ  کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمیشہ ارکان اسمبلی کوساتھ لےکرچلا ہوں ، ارکان اسمبلی کی مشاورت سےحکومتی امور کے اہم فیصلے کئےجاتے ہیں۔  

وزیراعلی  نے  ملاقاتوں میں ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ   ہر شہر کو ترقیاتی پیکیج دے رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،ارکان صوبائی اسمبلی آصف مجیداورمحمد شفیع  نے بھی  ملاقات کی ،   اس موقع پر وزیراعلی ٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے دوردراز علاقوں کوترقی کے دھارے میں لانے کے لئے فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کی روایت کو ختم کردیا ہے۔ جلد رحیم یار خان کا دورہ کروں گا۔پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمرا ن خان کی قیادت میں متحد ہے۔ پروپیگنڈا کرنے والے عناصرمخصوص ایجنڈا لےکرچل رہے ہیں،موقع پرست عناصرکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے۔الزامات کی سیاست کی اور نہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ  پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی، شفافیت،میرٹ،انصاف اورقانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں ۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اپنی سیاسی ٹیم کاآج  مشاورتی اجلاس بلا لیا ، وزیراعلیٰ کی زیرصدارت سیاسی ٹیم کااجلاس  آج دوپہرایوان وزیر اعلیٰ میں ہوگا۔وزیراعلیٰ سیاسی ٹیم کےساتھ  سیاسی صورتحال پرمشاورت کریں گے ، وزیرقانون راجہ بشارت،وزیرصنعت اسلم اقبال شریک ہوں گے ، وزیرزراعت حسین جہانیاں گردیزی،وزیرتوانائی اخترملک ،وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت اوردیگراہم وزرا بھی سیاسی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روزقبل  جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا، گروپ کا نام ’جہانگیر ترین ہم خیال گروپ’ رکھا گیا ہے، جہانگیر ترین گروپ نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردیے۔ ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 3 days ago
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 2 days ago
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • a day ago
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 2 days ago
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • 2 days ago
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • 2 days ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 18 hours ago
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • 2 days ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 21 hours ago
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 3 days ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • a day ago
Advertisement