پشاور : وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ سارے مافیا اکٹھے ہوکر این آر او لینے کی کوشش کر رہے ہیں، میں مافیاکوقانون کے نیچے لیکرآؤں گا ،این آر او نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ لندن میں دم دبا کر بھاگنے والوں کو واپس لائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت بڑے خواب کانام تھا، میری عمر پاکستان کی عمر کے برابر ہے،کبھی کسی نے پاکستان کے خواب کی وضاحت نہیں دی، گزشتہ ادوار میں کسی نے غریبوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست پر اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ نعمتیں بخشی تھیں، مدینہ کی ریاست میں تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آیا تھا، نبی کریم ﷺکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سارے مافیا ز مل کرمجھ سے این آراو لینے کی کوشش کررہے ہیں، کسی صورت مافیا کواین آراو نہیں دوں گا، امیر کیلئے این آر او ملک کی تباہی کا سبب بنا ،میں نے ان کو این آر او کسی قیمت پر نہیں دینا،سارے مافیا اکٹھے ہوکر این آر او لینے کی کوشش کر رہے ہیں ،میں مافیاکوقانون کے نیچے لیکرآؤں گا ،این آر او نہیں دوں گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انسانوں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے، 2013کے بعدخیبر پختونخوامیں غربت میں کمی آئی ہے۔وزیر اعظم نے سوال کیا کہ کہاں ہیں وہ سیاست دان جودم دبا کر بھاگے ہوئے ہیں؟
کہتے تھے کہاں ہے نیاخیبرپختونخوا، ان کوپتا ہی نہیں تھا کتنا بڑا انقلاب آرہا ہے،خیبرپختونخوا میں سب کے پاس ہیلتھ کارڈ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواکسی کودوسری بار موقع نہیں دیتا،آپ کےلوگوں نے کیوں دوسری بار منتخب کیا؟ لندن میں دم دبا کر بھاگنے والوں کو واپس لائیں گے،فکر نہ کریں،پنجاب کے بڑے سیاستدان آج لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 50سال بعد ڈیم بن رہے ہیں ، مہمند ڈیم کے ذریعے سستی بجلی ملے گی ، کورونا کے باوجود مہمند ڈیم پر کام جاری ہے ،مہمند ڈیم 2025 تک مکمل ہو جائے گا ، پشاور کیلئے300ملین گیلن پانی آجائے گا ،2028تک پاکستان میں 10ڈیم بنیں گے۔

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 17 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 14 hours ago

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 17 hours ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 days ago

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 18 hours ago

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 18 hours ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 11 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 days ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 2 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 4 days ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 5 days ago


.jpeg&w=3840&q=75)

