Advertisement
پاکستان

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں دو بے گناہ شہری شہید کرنے کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں دو مزید بے گناہ شہری شہید کرنے کی مذمت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض افواج کو دی گئی چھوٹ کے نتائج ماورائے عدالت ہلاکتوں کے ذریعے سامنے آرہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 19th 2021, 1:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے کشمیر میں دو مزید بے گناہ شہری شہید کرنے کی مذمت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ  سرینگر کے قریب دو افراد کو ماورائے عدالت شہید کرنے کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی قابض افواج کو دی گئی چھوٹ کے نتائج ماورائے عدالت ہلاکتوں کے ذریعے سامنے آرہے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ   آرمڈ فورسز اسپیشل ایکٹ کے تحت کشمیریوں کو گرفتاری کے بعد تشدد اور لاپتہ کرنا معمول بن چکا ہے، اس ایکٹ کے تحت کشمریوں کو لاپتہ کرنا اور قید میں تشدد کا نشانہ بنانا معمول ہے، کشمیری عوام نام نہاد پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کےقانون کا شکار بن رہے ہیں۔  ترجمان دفتر خارجہ نے یواین سے مطالبہ کیا ہے کہ  کشمیریوں کے خلاف سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت جرائم کی اقوام متحدہ تحقیقات کرے۔

Advertisement
Advertisement