Advertisement
پاکستان

پاکستان کی ساحلی پٹی پر طوفان کا خطرہ ٹل گیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سمندری طوفان سے براہِ راست کوئی خطرہ نہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 17th 2021, 5:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ممکنہ طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان زورپکڑ رہا ہے لیکن پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہوکر گزرے گا، جس کے بعد پاکستان میں سمندری طوفانتوکتےکاخطرہ کم ہونے لگا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سمندری طوفان سے براہِ راست کوئی خطرہ نہیں، لیکن اس کے اثرات ہیٹ ویو اور گرد  آلود ہواؤں کی شکل میں سامنے آنے لگے ہیں، سمندری طوفان کا کراچی سے فاصلہ اب 1210 کلومیٹر ہے، اور طوفان کے دور ہونے کے باعث کراچی میں بارش کا امکان کم ہوگیا ہے، اور آئندہ دو روز تک کراچی کا موسم شدید گرم رہ سکتا ہے، جب کہ جنوب مشرقی سندھ میں بارش ہوسکتی ہے،

محکمہ موسمیات نے  بتایا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان اگلے چند گھنٹوں میں شدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے، اور سمندری طوفان کے تیور بتارہے ہیں کہ سندھ کے متعدد اضلاع میں 17 سے 20 مئی تک 70 سے 90 کلو میٹر کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ تیز آندھی اوربارش کا امکان ہے، جب کہ چند روز  کے دوران کراچی سمیت سندھ  میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق توکتے انتہائی شدت کے طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے، اور اس کا رُخ بتدریج شمال مغرب میں بھارتی گجرات کی جانب رہے گا، اُدھر سمندری طوفان کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جُزوی ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا ہے، شہر میں سمندری ہوائیں چلنا بند ہوگئی ہیں، یہ سمندری ہوائیں  2 سے 3 روز تک بند رہ سکتی ہیں۔البتہ شہر میں  گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ نے ہیٹ ویو سے بچنے کے لئے شہریوں سے احتیاط کرنے، زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور بلاوجہ دھوپ میں جانے سے گُریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

Advertisement
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 16 گھنٹے قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • 20 گھنٹے قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 14 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • 20 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 4 دن قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • 21 گھنٹے قبل
ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • 20 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 5 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

  • 2 دن قبل
Advertisement