کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی اور اس سے متعلق حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ آج سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ 50فیصد مسافر کے ساتھ کھول دی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں کاروباری مراکز شام 8بجےتک کھلے رہیں گے جبکہ دفاتر50فیصدحاضری کےساتھ کام کرسکیں گے۔ تاہم ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں جاری ہونے والے حکومتی اعلامیہ کے مطابق صوبے میں 17 مئی سے تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجےتک جاری رہیں گی اور رات 8 بجے کے بعد میڈیکل سروسز، ویکسین سینٹر کھلے رہیں گے۔
رات 8 بجے کے بعدتندور، دودھ اور دہی کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی، ریسٹورنٹ پرصرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ یوٹیلٹی سروسز، سیلولرنیٹ ورک اور پٹرول پمپس کھلےرہیں گے، صوبے میں آوٹ ڈوران ڈور تقریبات بند رہیں گے۔ دفاتر اپنے مقرر شدہ معمول کے مطابق چلائے جائیں، ٹرانسپورٹ سخت ایس او پیز کے تحت 50 فیصد مسافروں کے ساتھ کھلیں گی۔
خیال رہے کہ اسی طرح سندھ اور پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی دیکھی جارہی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 2 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- ایک دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 5 دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 4 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 2 دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- ایک دن قبل


