اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے لئے حکمران اتحاد اور ن لیگ نے جوڑ توڑ شروع کر دیا،مسلم لیگ ن کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سینیٹ کا انتخاب مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز دے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سینٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔جس کے لیے پنجاب میں حکمران اتحاد اور اپوزیشن میں کانٹے دار جوڑ پڑنے کا امکان ہے۔ حکمران اتحاد اور ن لیگ نے اپنے اپنے امیدواروں کی جیت یقینی بنانے کے لیے جوڑ توڑ شروع کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سینیٹ کا انتخاب مشترکہ طور پر لڑنے کی تجویز دے گی۔پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پاس 7 نشستیں ہیں۔ن لیگ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت مانگے گی۔
دوسری جانب کے پی کے اسمبلی میں پی ڈی ایم اتحاد کی 41 نشستیں ہیں۔ن لیگ کے پی کے میں پارٹی کے ممکنہ امیدوار پیر صابر شاہ کے لیے اے این پی۔جے یو آئی اور دیگر جماعتوں سے حمایت مانگے گی۔ بدلے میں ن لیگ بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کے 22 ارکان ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ن لیگ کی تجویز کو آصف علی زرداری اور دیگر جماعتوں کی بھی حمایت حاصل، مسلم لیگ ن کی تجویز کی منظوری کے بعد پی ڈی ایم سینٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑے گی۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 21 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 17 منٹ قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 12 منٹ قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل







