Advertisement

صرف ڈونیشن پر انحصار نہیں، 3 کروڑ ویکسین کی خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت تحفے اور ڈونیشن میں ملنے والی ویکسین پر انحصار نہیں کررہی بلکہ3 کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں اور 3 کروڑ ویکسین کی خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 28th 2021, 7:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق این سی او سی میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کے حوالے سے غلط اطلاعات چلتی رہی ہیں، حکومت تحفے اور ڈونیشن میں ملنے والی ویکسین پر انحصار نہیں کررہی بلکہ تین کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں، دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے کیونکہ ویکسین کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور سپلائی کم ہے جب کہ کئی ممالک کو ایڈوانس بکنگ کے باوجود ویکسین فراہم نہیں ہوسکی۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں ویکسی نیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے، ملک بھر میں 1200 ویکسین سینٹر ہیں اور اب تک 20 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی ڈوز لگ چکی ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت  نے کہا کہ 17 لاکھ ڈوزز حکومت چین کی طرف سے تحفہ میں آئی ہے، کوویکس کی طرف سے آنے والی ویکسین نہیں ملی،ہم تین ویکسین مینوفیکچررز سے ویکسین خرید رہے ہیں، 30 مارچ سے 30 لاکھ ویکسین ڈوز خرید چکے ہیں اور 3 کروڑ ویکسین ڈوز خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے، ایک معاہدہ کین سائنوکمپنی سے ٹرانسفورم ٹیکنالوجی کا ہے، یہ ٹیکنالوجی پاکستان آئے گی، کین سائنو کمپنی کی ویکسین کی فلنگ پاکستان میں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آکسیجن سپلائی پر این سی او سی کی کمیٹی نظر رکھے ہوئی ہے، آکسیجن کے موجودہ پلانٹ پر نظر رکھی ہوئی ہے اور پاکستان سٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو بھی دیکھ رہے ہیں جبکہ مختلف ممالک سے آکسیجن کی امپورٹ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ  50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسین چل رہی ہے، ویکسی نیشن سینٹر جمعہ کو بند اور اتوار کو کھلتے ہیں، آج سے 40 سال عمر کے زائد لوگوں کیلئے رجسٹریشن شروع کردی ہے۔

Advertisement
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 32 منٹ قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 4 دن قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • 5 گھنٹے قبل
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • 4 گھنٹے قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • 5 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

  • ایک دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 3 دن قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 4 دن قبل
ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

  • ایک دن قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • ایک دن قبل
Advertisement