اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالرسےبڑھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مثبت ردعمل پر بیرون ملک مقیم اپنے پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ اہم سنگ میل طے کرنے پر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
Alhamdulillah, funds received through #RoshanDigitalAccount have crossed $1bn. I would like to thank our overseas Pakistanis for their overwhelming response; also appreciate the efforts of SBP & banks for achieving this significant milestone in such a short period. #1billionRDA pic.twitter.com/YNksGLXzpM
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 24, 2021
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ برس ستمبر کے مہینے میں اس سکیم کا افتتاح کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کے سرمائے کو ملک میں لانے کے لیے مراعات کا اعلان کیا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ہے۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی ، پاکستان کے بینکاری اور ادائیگیوں کے نظام سے مکمل طور پر منسلک ہو جائیں گے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار سمندر پار مقیم پاکستانی، پاکستان میں یا کسی سفارتخانے اور قونصلیٹ میں موجودگی کی شرط کے بغیر اپنا اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور اس اکاؤنٹ کے ذریعے انھیں ملک میں بینکاری خدمات اور پرکشش سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 10 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 6 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 10 گھنٹے قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 11 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- ایک دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- ایک دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- ایک دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل






