پشاور: خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 41فی صد تک ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری کورونا کی تیسری لہر کے دوران خیبرپختون خوا میں بھی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا پھیلاؤ کی شرح 15.2 فیصد رہی۔ پشاور اور ہری پور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 27،27 فیصد ہے جبکہ لوئردیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 34 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق نوشہرہ میں 25 فیصد اور مالاکنڈ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہے۔ چارسدہ اور صوابی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 18، 18 فیصد ہے ، جبکہ شانگلہ اور چترال میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16،16 فیصد ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 14ہزار 399ہے ، جبکہ خیبرپختونخواکے ہسپتالوں میں 1968کوروناکے مریض زیر علاج ہیں، اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں1ہزار 52 مریض ایچ ڈی یوزمیں زیر علاج ہیں ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں167 کورونا کے مریض مختلف ہسپتالوں کی آئی سی یوز میں داخل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 82 مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 12ہزار140ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3066افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید157افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار999ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90ہزار 016ہو گئی ہے ۔ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.27 فیصد رہی۔

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 5 hours ago

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 12 hours ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 days ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- a day ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- a day ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- a day ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 days ago

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 11 hours ago

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 11 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 8 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- a day ago

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 12 hours ago


