ریاض : سعودی حکومت نے پاکستان سمیت بھارت،سری لنکا،فلپائن ، انڈونیشیا کے مسافروں کے سعودیہ داخلےپر پابندی عائد کردی ، سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان، سری لنکا، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا پر سفری پابندیاں عائد کردیں، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں والےممالک کے مسافر سعودی عرب لینڈ نہیں کر سکیں گے ، فہرست میں شامل ممالک کے مسافروں کو ان کے ملک جانے کی اجازت ہو گی ۔ سعودی باشندوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ سعودی اقامہ رکھنےوالوں کو بھی واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔ مسافروں کےعلاوہ کارگو اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سعودیہ میں داخلے کی اجازت ہو گی ۔
علاوہ ازیں گاگا نے یورپی یونین ممالک اور سوئٹزر لینڈ پر عارضی سفری پابندیاں لگا دیں۔ سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو بھی پاکستان آنے سے عارضی طور پر روک دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سفری پابندیوں والے ممالک سے فلائٹ کو سعودی عرب میں اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی عرب کی جانب سے پابندیاں کورونا وائرس کے تناظر میں لگائی گئی ہے ، سعودی عرب میں کوویڈ 19 سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6،878 ہوگئی ہے جبکہ 4لاکھ 10ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔
اس سے قبل گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلاؤکے روک تھام کے لیے کینیڈا نے پاکستان اوربھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کیا ہے،اس فیصلے کے تحت 30 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے ، پا کستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔ متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی بھارت میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فضائی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ جبکہ ہانک کانگ کی جانب سے بھی پاکستان اور بھارت کیلئے دو ہفتوں تک فضائی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وبا کی صورت نہایت سنگین ہو چکی ہے، گزشتہ روز بھی 3 لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ بھارت اس وقت دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید157افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار999ہوگئی ہے، جبکہ کورونا کیسز کی مثبت شرح 11.27 فیصد رہی ۔
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- ایک دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 13 گھنٹے قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 9 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- ایک دن قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 13 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- ایک دن قبل

